
کراچی کے علاقےپورٹ قاسم میں قائم فیکٹری سے مضر صحت گیس کےاخراج کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کیمیکل فیکٹری سے کیمیکل کا اخراج ہو اہے جس کے باعث کیمیکل اخراج سے بیس سے زائد افراد کی حالت غیرہوگئی جس کے بعد ایمبولینسزکو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا، بے ہوش ہونے والے دو افراد کی حالت خطرے میں ہے جبکہ فیکٹری کے اندر متعدد افراد موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق مضر صحت گیس کا اخراج پائپ ٹوٹنے کے باعث ہوا جس کے بعدکمپنی نے سارے عملے کو باہر نکال دیا ہے
یہ ابتدائی اپ ڈیٹ ہے۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News