
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض رہنماوَں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماوَں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے۔
انھوں نے بتا یا کہ شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے،پارٹی رہنماوَں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے، نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News