فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔
میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں۔میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کےدوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اورحفاظت کویقینی بنائیں۔عوام کوآگاہی دینے میں میڈیاکا کلیدی کردارہے۔ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے pic.twitter.com/attbXSdibc
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 24, 2020
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
