
خیبرپختنونخوا میں کورونا کے باعث صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی جس پر وزیراطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کےسات سوسولہ مشتبہ کیسز ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں ترپن نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک سو چیہتر افراد میں تصدیق ہوچکی ہے جس کے باعث صوبے تشویشناک صورتحال میں عام تعطیل میں پانچ اپریل تک توسیع کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات پر تیس اپریل تک پابندی رہے گی اور اکتیس مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
پختونخواہ میں ضرورت مندوں کو پانچ ہزار روپے دئے جائنگے، مراد سعید
مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ٹیکسز میں پانچ ارب کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 176 ہوگئی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے غریب عوام کیلئے پیکج کی منظوری دیتے ہوئے ٹیکسز میں پانچ ارب کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پانچ ہزار رسپانڈ فورس بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جبکہ گندم خریداری کیلئے 175 ارب کی منظوری دے دی ہے۔
اجمل وزیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی 30 اپریل تک رہے گی۔ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے، جبکہ دیگر مقامات کی بندش میں پانچ اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں میں نجی اسپتالوں کو بھی اختیار مل گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا کے نئے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت اس وباء کو شکست دینے کیلئے عوام سے تعاون طلب کرتی ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے1200ارب ریلیف پیکج کے بعد 11ارب40 کروڑ پختونخواہ حکومت کی طرف سے دیے جائنگے، اسطرح پختونخواہ میں 19لاکھ ضرورت مندوں کو پانچ ہزار روپے دئے جائنگے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ایمرجنسی بنیاد پر9ارب مزید دئے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں کمزور طبقے کو ذہن میں رکھنا سب کی ترجیح ہونی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News