Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان صدر کو فراخدلی سے غور کا مشورہ

Now Reading:

شاہ محمود کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان صدر کو فراخدلی سے غور کا مشورہ
shah mehmood

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیدیوں کے تبادلے ہوتے رہے، اگر ایسا کرنا ماحول کو سازگار بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے تو افغان صدر اشرف غنی کو فراخدلی سے اس پر غور کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امن کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، مذاکرات میں بھی مشکلات تھیں مگر امید ہے کہ فریق معاہدے پر پختگی سے قائم رہیں گے۔

عورت مارچ ضرور ہوگا،عورت آوارہ ہے، سینیٹرز کی لڑائی

Advertisement

 وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تمام امن عمل کے دوران امریکا نے صدر اشرف غنی کو اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت بھی جاری رکھی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا دوحہ میں اس وقت ایک 6 رکنی افغان وفد موجود ہے جو قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کر رہا ہے، پاکستان افغانستان میں قیدیوں کی رہائی کو فریقین میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک کوشش کے طور پر دیکھتا ہے، قیدیوں کا تبادلہ یکطرفہ تو نہیں ہوگا بلکہ دونوں جانب سے قیدی رہا کیے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے والے اس معاہدے سے خائف ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کسی ملک کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر