Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت کی تصدیق ،تعداد 11 ہوگئی

Now Reading:

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت کی تصدیق ،تعداد 11 ہوگئی
پاکستان

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ پاکستان بھر میں  اموات کی تعداد 11  ہوگئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسٹنٹ کمیشنر لوئر دیر کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ  خاتون جہاں بحق  ہوگئی، زیبدہ نامی خاتون کا تعلق لوئر دیر کے علاقے زیارت تلاش سے تھا۔

اسٹنٹ کمیشنر لوئر دیر  کا مزید کہنا تھا کہ زیارت تلاش کے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ تمام علاقے کو سیل کردیا گیا ہے کسی کو اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام رہائشیوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے آج 134 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 19  ، پنجاب میں 40 اور خیبرپختونخوا میں 57 ، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1335 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی

Advertisement

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 440 ، بلوچستان میں 131 ، خیبرپختونخوا میں 180 ،اسلام آباد میں 27  ، گلگت بلتستان میں 107  ، پنجاب میں 448 اور آزاد کشمیر میں 2  مریض موجود ہے۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ  ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے  کہ گزشتہ روز لاہور میو اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور کنفرم مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد پنجاب  میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

میو اسپتال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا  تھا کہ جاں بحق ہونے والے مریض کی عمر 70 سال تھی، بزرگ شہری کو دو روز قبل اسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں داخل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر