
والدین کئی روز سے ہاں یا نہ کی کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کراچی میں اسکول پیر سے کھلیں گے یا نہیں؟
اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے لیے سندھ سرکار آج سرجوڑ کر بیٹھے گی، وزیر تعلیم سندھ، سعید غنی کہتے ہیں کہ اگر کرونا سے صورتحال خراب نہ ہوئی تو تعلیمی ادارے 16 مارچ کو ہی کھلے گے۔
تعلیمی اداروں کی تعطیلات بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس پر قائم ٹاسک فورس کے اگلے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائیگا۔ تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اکثر ارکان 16 مارچ کو تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں تھے۔ pic.twitter.com/epNuBtqXom
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 11, 2020
دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت سندھ نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ کسی کے عزیزو اقاوب اگر بیرون ملک سے آئے ہیں تو ان طلبہ کا داخلہ بھی سکول میں منع ہوگا، کوئی بھی طالبعلم یا سٹاف کا عملہ جس میں وائرل کی علامات ہیں تو وہ سکول نہیں آسکتے۔
ہیلتھ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام طلبہ صابن، سینیٹائزر اور پانی کا استعمال زیادہ کریں، تمام طلبہ کا ہجوم والی جگہوں پر جانا ممنوع ہوگا، طلبہ ایک دوسرے سے ڈیسک پر تین فٹ کے فاصلے پر بیٹھیں، کھانسی اور چھینک کے دوران تمام طلبہ منہ ضرور ڈھانپیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News