کورونا وائرس کے تدارک کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم اور اپوزیشن کی مشاورت سے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی رہنماء شامل ہونگے ۔
25رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے12 اور سینیٹ سے 13رہنما شامل کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید۔پرویز خٹک، اسدعمر۔ اعظم سواتی، طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول شامل ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کمیٹی میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا، خواجہ آصف، پرویز اشرف، سعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اور حیدرخان ہوتی بھی شامل ہیں۔
سینیٹ سے سینیٹر شبلی فراز، مشاہداللہ۔ محمدعلی سیف، غفور حیدری، میرحاصل خان بزنجو، شیری رحمان عثمان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، جہانزیب جمالدین، اورنگزیب خان اور مظفرشاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا سےمتعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کریگی، پارلیمانی کمیٹی کورونا سےمعیشت پر منفی اثرات کابھی جائرہ لے گی۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا ۔
اجلاس میںوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبا کے خلاف ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے، مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے۔
اجلاس میں کورونا وائرس، جزوی لاک ڈاؤن، کاروبار، روزگار، ٹرانسپورٹ کی بندش کے معاملات پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
