Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Now Reading:

سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا، شاہد خاقان اور دیگر پر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

نیب ترجمان کے مطابق احتساب عدالت نے شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق نے ایل این جی کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر