
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کی تجاویز اور حکمت عملی پر غور ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔
کروناسے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر اپناناہرفردکی ذمہ داری ہےعوام میں آگاہی،وفاقی صوبائی رابطوں اوراطلاعات کے تبادلوں کوموثراورہم آہنگ بنانے کیلئے صوبائی وزراء اطلاعات کے ساتھ گفتگوکادوسراسیشن آج ہوگا۔#COVID2019 #StaySafeStayHome pic.twitter.com/ojYjfNKgk1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 28, 2020
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کی تجاویز اور حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔
انہوں نے کہا 3 صحافی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا سے متاثرتینوں صحافیوں کا تعلق پنجاب سے ہے، صحافیوں کا تحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے، این ڈی ایم اے صحافیوں کو کٹس فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں آگاہی اور وفاقی و صوبائی رابطے مؤثر بنانے کے لیے صوبائی وزرائے اطلاعات کے ساتھ گفتگو کا دوسرا سیشن آج ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News