Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے کو لاک ڈاؤن میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے

Now Reading:

ریلوے کو لاک ڈاؤن میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے
وفاقی وزیر

شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستےمیں نہیں روک سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے، رش والی ٹرینیں بند کر دیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے، آج ٹرینوں سے متعلق فیصلہ ہو جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اعلان کروں گا، سفارشات لے کر جا رہا ہوں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگ سندھ سے پنجاب اور اپ کنٹری جا رہے ہیں، مزدوروں کو اگر گھروں تک نہیں پہنچایا تو بہت برا حال ہوگا، لاکھوں مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر جانا چاہتے ہیں، آج شام تک سندھ سے لوگوں کو گھروں کے لیے ٹرینوں پر روانہ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر