
حکومت نے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کی درآمد کا فیصلہ کرلیا ہےجس کے بعد قومی ادارہ صحت کو30 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوگئی ہے ، ایک ٹیسٹنگ کٹ سے کرونا کے 50 تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کے لیے کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کو30 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوگئی ہے، پاکستان کو کرونا ٹیسٹنگ کٹس ڈبلیوایچ او ایمرو نے فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت کو 10ہزار کرونا ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل ہے، رواں ماہ ادارہ صحت کو100 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوں گی، ایک ٹیسٹنگ کٹ سے کرونا کے 50 تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہیں، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، گلگت میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت رواں ماہ فراہم کی جائےگی، گلگت سے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونےقومی ادارہ برائے صحت این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News