وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔
اس اہم ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب ہے، شہر کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم جمعے کو ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا، وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو بھی سراہا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
