مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت کے بنائے ہوئے اسپتال موجودہ حکومت سےچلائےنہیں جا رہے۔
مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور حکومتی ترجمان اپنی نااہلی، مجرمانہ غفلت ماضی کے حکمرانوں پر نہیں ڈال سکتے، تفتان اور داخلی راستوں پر حکومت کی غفلت ماضی کی حکومتوں کی ذمے داری نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےاسپتالوں میں ناقص انتظامات اورحفاظتی کٹس کی عدم دستیابی خطرناک ہے، قوم کوکورونا میں بچاوکی حکمت عملی تیار کریں، سیاست بعد میں کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان، وزراء، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کر قوم سےحقائق چھپا رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کے خلاف بیان بازی اور سیاست سے عوام کو کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
