Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناوائرس: پاک افغان بارڈرمزید سات دن کیلئے بند

Now Reading:

کروناوائرس: پاک افغان بارڈرمزید سات دن کیلئے بند

کرونا وائرس سے بچاو اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو مزید سات دن کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے چمن میں پاک افغان بارڈر کو سات دن کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کاکہناہے کہ پاک افغان بارڈر کو مزید سات دن کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد آج آٹھویں روز بھی بارڈر بند ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پاک افغان سرحد پر 15 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے اور سرحد کھلنے کے بعد اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Advertisement

ادھر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہےکہ سرحد کی مزید بندش سے مسلسل نقصان ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے بعد پاکستانی حکام نے تفتان سے پاک ایران بارڈر کو بھی بند کر رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے بارڈرکو 14 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر