Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیل طلباءکی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں، شہریار خان آفریدی

Now Reading:

کھیل طلباءکی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں، شہریار خان آفریدی
شہریار خان

وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل طلباءکی کر دار سازی میں بھرپور کردارادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے اسکول کے سالانہ سپورٹس ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کوتعلیم کے ساتھ ساتھ  کھیلوں کے مقابلوں میں بھی ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہیے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ پاک کلام اور قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ وزیرمملکت رنگا رنگ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔

تمام طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر اِس تقریب میں حصہ لے کر اپنا کر دار ادا کیا ، مختلف ٹیبلوز اور کرتب دِکھا کر حاضرین سے داد وصول کی جبکہ خصوصی بچوں کی انفرادی اور اجتماعی پرفارمنس نے  بھی شرکا ءکا دل موہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر فاتح پانے والے طالبہ اور طالبات میں میڈلز ، ٹرافیزاور سرٹفیکیٹس تقسیم کیئے گئے۔

Advertisement

غیر قانونی کاشت سے متعدد ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے، شہریار آفریدی

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں لہذاءطلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہیے ۔

 وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کامیاب تقریب پر تمام ڈائریکٹرز اور پرنسپل تبسم آر نثار کو مبارکباد دی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر مملکت شہریار آفریدی کا یورپی ملک آسٹریا میں یواین او ڈی سی کے 63 ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان منشیات کے خاتمے پر  بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پوست کی کاشت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کئے گئے جس کی بدولت آج پاکستان پوست سے پاک ریاست کہلاتی ہے جبکہ خطے میں پوست کی غیر قانونی کاشت سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو چیلنجر کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر