فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی ہے ۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے پھیلی ہے، اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللّٰہ کا عذاب ہے توبہ کریں۔
رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دیناتباہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2020
فوادچوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علم اور عقل رکھنے والے علماء اللّٰہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
