
چمن بارڈر پر باب دوستی سے سامان سے لدے ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کاکہناہےکہ پہلےمرحلے میں 50 سے زائد کھانے پینے کی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئےجبکہ پاکستان سے ٹرانزٹ ، ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز جائیں گے۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان جانے والے ٹرکوں میں فریش فروٹ اور سبزی شامل ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق کنٹینرز اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر باب دوستی20 روز سے بند تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اس کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News