
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 4 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے کراچی میں ایک نیا ریفرنس دائر کر دیا ہے، ہم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کے لیے آئے ہیں۔
عدالت نے چار ہفتوں کے لیے شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت منظور کی اور ملزم کو اس دوران کراچی کی احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی بھی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News