
پاکستان دورے پر آئے او آئی سی کے 6 رکنی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے موجودہ صرتحال کا جائزہ لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کا بھی دورہ کیا، وفد نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف الدوبئے نے کی۔
آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکھاریاں کا دورہ
او آئی سی وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں، بالخصوص شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد کے دورے کے حوالے سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکھاریاں کا دورہ کیا جہاں اس وقت ’پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2020 ‘کے مقابلے جاری تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک فوج کی 7 اور پاک فضائیہ کی ایک ٹیم جبکہ امریکہ ،برطانیہ اور روس سمیت 16ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں جسمانی و ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیاگیا۔مقابلوں کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News