
سعید غنی نے کہا کہ گولیمار واقعے میں سرکاری محکمے کی کوتاہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گولیمار واقعے میں سرکاری محکمے کی کوتاہی ہے، دیکھنا ہوگا کہ عمارت قانونی طریقے سے بنائی گئی تھی یا نہیں۔
گولیمار،عمارت گرنے سے اموات 16 ہوگئی
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہر گلی میں جاکر عمارتوں کوچیک کریں، تاہم غیر قانونی عمارتوں کی معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری حکام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث ہوتے ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چند اہلکاروں کو برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News