
ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا انسانی حقوق کے لئے خطرہ بن چکا ہے، کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یوم دولت مشترکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں، کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
ا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہریت بل کے بعد جو کچھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اس پر دنیا آنکھیں کھولے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرےکیونکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں۔
عوام کی فلاح وبہبود اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے محنت کررہے ہیں، اسد قیصر
ا سپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ جمعرات سے پارلیمنٹ میں زراعت پر بحث کرانے جارہے ہیں،اس بحث کا مقصد آئندہ بجٹ میں کسان دوست پالیسی لانا ہے۔
اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ ماہرین سے ملکر قومی زراعت پالیسی لارہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ اپنے کسانوں کی نمائندگی کرے گی۔
ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ طالبان امریکہ معاہدے پر سترہ مارچ سے بحث کرانے جارہے ہیں اور ماہرین امور افغان کو بحث کے لئے بلارہے ہیں جبکہ روس کے بعد امریکہ کے نکلنے کے بعد بھی افغانستان جنگ و جدل کا شکار ہوجانے کا خدشہ ہے اس لئے افغان اپنا مسئلہ خود حل کریں ہم سہولت کار کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی سٹرٹیجک پلان 23-2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمان شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ایک بالادست ادارہ ہے جہاں عوام کے معاملات پر بات کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News