Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویز کو فعال بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم

Now Reading:

پاکستان ریلویز کو فعال بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ریلوے سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے موجودہ دور میں ریلوے کے مختلف شعبوں مثلاً ریلوے کے خسارہ میں کمی لانے، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے ، ریلوے ٹریک کی بہتری، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، ریلوے کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی اصلاحات پر تفصیلی بریف کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے اسی لیے موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے جانی نقصانات قابل تشویش ہیں اور اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے اس حوالے سے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ریلوے کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم ایل ون منصوبے پر تفیصلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سکھر میں ٹرین کی بس کو ٹکر اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جبکہ ملاقات میں سپریم کورٹ میں ریلوے کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی تھی۔
ملاقات میں شیخ رشید نے وزیر اعظم کو ریلوے کے انفراسٹرکچر اور 152 نئے پھاٹک سے متعلق منصوبے جبکہ سرکلر ریلوے کیلیے وزیراعلی سندھ سے ملاقات اور پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر