 
                                                                              کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظرمذہبی اجتماعات پرپابندی کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان نےممتازعالم دین مولانا طارق جمیل سے کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کےمطابق ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نےوزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی.۔
ملاقات کےدوران کورونا وائرس کے پیش نظرمذہبی جماعتوں کےاجتماعات کےمعاملے پرگفتگو کی۔
ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سےمتعلق وزیراعظم عمران خان نےمولانا طارق جمیل کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
زرائع کےمطابق وزیراعظم نےمذہبی اجتماعات پرپابندی کےحوالےسےمولانا طارق جمیل سےکردارادا کرنےکی درخواست کےساتھ ساتھ ان سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ مولانا طارق جمیل کوروناوائرس سےنمٹنے کےلیےاحتیاطی تدابیرسےمتعلق اہم بیان بھی دیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 105 ہوگئی ہےجن میں سے 86 افرادکاتعلق سندھ سےہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 