Advertisement
Advertisement
Advertisement

2020نوکریاں دینے کا سال ہے، وزیراعظم

Now Reading:

2020نوکریاں دینے کا سال ہے، وزیراعظم
2020 نوکریاں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2020 نوکریاں  دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا رازہے، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پرخرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال بنارہا تھا تو بتایا گیا کہ 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس وقت یہ بہت مشکل تھا لیکن پھر لوگوں نے اعتماد کیا اور اب ہرسال عوام  شوکت خانم کے لیے  بڑھ چڑھ کرحصہ دیتے ہیں، خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑااقدام ہے، لوگوں کو اخوت پروگرام پراعتماد ہے۔

خیبرپختونخواہ کی وزارت میں بڑی تبدیلیاں

ان کا کہنا تھا کہ  کم تنخواہ دار طبقے کو چھت کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، کمزور طبقے کو سہارا دینے کا تصور ریاست مدینہ سے لیا، صحت انصاف کارڈ ملک میں ایک انقلاب ہے، کے پی حکومت نے تمام غریبوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب میں 50 لاکھ  ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جاچکے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ غریب طبقے کو وسائل کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اسلام آباد میں بلیو ایریا پروجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے جبکہ پروجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی  پرخرچ ہوگا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ کے 3 بڑے پروجیکٹ شروع کر دیے ہیں،گھروں کی تعمیرکے منصوبوں سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جیسے پیسہ آئےگا غریب طبقےکو اٹھانےکی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں کچی بستیوں والوں کے لیے فیلٹس بنائیں گے، کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں کو جلد اوپر اٹھانا ہے، 2020 لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر