Advertisement
Advertisement
Advertisement

زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدرمملکت

Now Reading:

زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدرمملکت
زراعت پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ماضی کی غلطیوں سے ہمیں سیکھنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام زراعت پر قومی مکالمے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  زراعت ہماری قومی معیشت کا معاملہ ہے جو قومیں غذائی تحفظ کاخیال نہیں رکھتیں وہ پریشان رہتی ہیں۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ خوراک کا تحفظ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے، زرعی شعبے میں جدید تحقیق، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

  ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے زراعت کا شعبہ متاثر ہوا ہے،بتدریج ہماری فی ایکڑ پیداوار کم ہو گئی ہے۔ زمانہ بدل رہا ہے، کسان اپنی اجناس سٹور نہیں کر سکتا، اس طرف توجہ دینا ہو گی۔

  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر کل پیداوار کا 5 فیصد کا نقصان ہو جائے تو کسان بہت متاثر ہوتا ہےجبکہ اس طرح ماہی پروری کے شبعے میں نقصان ہوتا تھاپھر سرد خانے بنا ئے گئے اور ان کا مسئلہ حل ہوا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ زراعت میں مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ کے شعبہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، دنیا میں آبپاشی اور دیگر زرعی امور میں روبوٹ کا استعمال بھی کیا جارہا  ہے جبکہ اس طرف توجہ دے کر بھی ہم اپنی زرعی صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے اچھے فیصلے کئے ہیں،گنے کی فصل کی بہتری اچھی بات ہے، ہمیں نقد آور فصلوں پر بھی توجہ دینی ہو گی جبکہ زیتون کے لئے پاکستان بہترین جگہ ہے، اس سے ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اس پر ملک میں بہت کام بھی ہو رہا ہے۔

اسلام میں طہارت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، صدرمملکت

ڈاکٹر عارف علوی نے  یہ بھی کہا کہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کی اچھائیوں اور کامیابیوں سے واقف ہوں، اگر ہماری زرعی پیداوار کی اپنی منڈیوں میں اہمیت نہیں ہو گی تو ہمیں اپنی خامیوں پر نظر رکھنا ہو گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے مزید کہا کہ ہم نے زراعت کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہیں اور اس کےلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہےاور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے نیشنل سکیورٹی کو یقینی بنائے کیونکہ خوراک کے تحفظ کا قومی سلامتی سے گہرا تعلق ہے۔

  تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر