Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹےکے بحران پررپورٹ وزیراعظم کوارسال

Now Reading:

آٹےکے بحران پررپورٹ وزیراعظم کوارسال

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں آٹے کا بحران مصنوعی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں گزشتہ دنوں آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران نہیں تھا بلکہ مصنوعی قلت پیدا کی گئی، ملک میں اب بھی 21 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں آٹے اور گندم کے بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر اور رواں برس کی ابتدا میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا۔ ملک کے بعض علاقوں میں آٹے کی قیمت 85 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔ فلور مل مالکان نے 40 روپے کلو آٹا فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ وفاقی و صوبائی وزرا اور حکومتی شخصیات کے غیر سنجیدہ بیانات نے بھی عوام میں غم و غصہ پیدا کردیا تھا۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم نے بھی حکومتی کوتاہی کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر