Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ملک میں لاک ڈاوَن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

Now Reading:

ہم ملک میں لاک ڈاوَن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

Synopsis

وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی چھٹیاں منسوخ کردیں

وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی وزراء کی چھٹیاں منسوخ  کردیں۔

قومی رابطہ کمیٹی  کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان   اور چیئر مین این ڈی ایم اے نے حکومتی ٹیم کے ہمراہ  سینئر صحافیوں کو اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کی صورت حال کی یومیہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا، تمام وفاقی وزرا ء ہر وقت اسلام آباد میں  میسر ہوں گے، کوئی چھٹی نہیں  کرے گا۔

وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ  احتیاط  کیے بغیر کورونا سے نمٹنے میں  بہت مشکلات  پیدا ہوسکتی ہیں۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کے 2ہفتے کے بعد کیا صورتحال ہوگی۔

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، وزیر اعظم

Advertisement

عمران خان  نے کہا کہ ہفتے میں دوبار عوام کو کورونا وائرس صورت حال سے آگاہ کروں گا۔ عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ   چین نے کورونا وائرس کے خلاف بہتر اقدامات کیے ہیں، چین کے اقدامات دیکھتے ہوئے ہم بھی فیصلے کریں گے،جنوری کے بعد  سے چین کی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔

PM Imran Khan Complete Speech

Advertisement

چین نے کورونا پر قابو پالیا ہے اب چین پاکستان کی مدد کرنے آگیا ہےقوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بس احتیاط کریں، احتیاط کے بغیر کورونا سے نمٹنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں پاکستان میں اگر کورونا بے قابو ہوگیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا وزیراعظم کا قوم کیلئے اہم پیغام #BOLNews #PMImranKhan #CoronaVirusUpdate #CoronaVirusPakistan #Covid_19 #COVID #Government #Pakistan

Gepostet von BOL am Freitag, 20. März 2020

وزیراعظم  نے کہا کہ  چین نے اس وباء پر قابو پالیا ہے اور اب وہ پاکستان کی مدد بھی کررہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کا کوئی بھی کیس چین سے منتقل نہیں ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کا احساس ہے تاہم وباء کے باعث انہیں وطن واپس لانے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا سے بچنے کے لیے سماجی فیصلہ ضروری ہے۔پاکستان میں وبا ءپھیلی تو 4سے 5فیصد  لوگوں کوانتہائی نگہداشت کی ضرورت پڑےگی  اور اتنے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم کرنامشکل ہو گا۔

Advertisement

کورونا وائرس سے اموات، اٹلی نے چین کو پیچھے چھوڑدیا

وزیر  اعظم نےمزید کہا کہ تفتان سے متعلق بلیم گیم چل پڑی ہے جو افسوس ناک ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان پر انگلیاں اٹھائی گئیں جس پر افسوس ہوا،ہم سب کو مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے  جنگ قوم جیت سکتی ہے، حکومت نہیں۔  امید ہے درجہ حرارت میں اضافے سے وائرس کے پھیلاوَ میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت نے  کراچی میں لاک ڈاوَن کردیا ہے۔ ملک میں لاک ڈاوَن سے دیہاڑی دار مزدور  بے روزگار ہوجائیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لاک ڈاوَن کے باعث لو گ بھوک سے مر جائیں۔

ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔ایران میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر