
کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن ، سفری پابندیاں کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں دبئی ایئر پورٹ کی اچانک بندش کے باعث پی آئی اے کی تین پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہےکہ دبئی ایئر پورٹ کی اچانک بندش کے باعث پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی کی فضا میں ہیں اور ایئر پورٹ کے قریب ہیں تاہم لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ طیاروں کولینڈ کرنے کی اجازت طلب کی جارہی ہے تاہم اگر نہیں دی جاتی تو پروازوں کو واپس بلا لیا جائے گا ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ پی آئی اے نے دبئی کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔
ترجمان کے مطابق دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ کاکہناتھا کہ خالی جہاز لا کر مسافر لے جا سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News