Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنا اللہ کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Now Reading:

رانا ثنا اللہ کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی
رانا ثنااللہ

راناثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی اورعدالت نے کیس پر سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پرعدالت نے گواہوں کے بیانات کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔

عدالت میں رانا ثنااللہ نے گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ وکیل فرہاد علی شاہ کاکہاہےکہ 50 سےزائد نئے لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا۔

عدالت میں رانا ثنااللہ کے شریک ملزم عثمان فاروق نے نئے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

Advertisement

فاضل جج نے سماعت کے دوران وکلاسے استفسارکیاکہ کیا ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔جس پر وکلا نےعدالت سے استدعا کی کہ ہم نے تمام کیس پڑھنا ہے اس کے بعد فرد جرم عائد کی جائے۔

اے این ایف پراسیکیوٹرنے کہاکہ ملزمان کے وکلا فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے عدالتی وقت ضائع کررہے ہیں،فرد جرم عائد ہونی ہےکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے،پچھلی تاریخ پر یہ طے تھا کہ آج فرد جرم لگے گی،5ملزمان ہیں کوئی نہ کوئی تاریخ مانگتا رہے گا،فرد جرم عائد ہو اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔

کمرہ عدالت میں وکیل فرہاد علی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو بلایا لیکن ہمیں انکے بیان کی کاپی نہیں دی۔ ج سکے بعد عدالت نے کیس 28مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کے بعد کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔

عورت مارچ بالکل ہونا چاہیئے

دوسری جانب رانا ثنااللہ نےمیڈیا سے بات کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف مارچ کے آخر تک پاکستان آجائیں گے، شہباز شریف واپس آکر اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں گے۔

رانا ثنااللہ کاکہناتھا کہ آٹا اور چینی چوروں کے حساب کیلئے شہباز شریف آئیں گے،امید ہے مارچ میں ہی نواز شریف کا پروسیجر ہو، نااہل ٹیم کوکسی چیز کی فکر نہیں،صرف نواز شریف کی فکر ہے۔

Advertisement

رانا ثنا نے کہا کہ پوری قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،ہر چیزعوام کی پہنچ سے دور ہے، کوشش ہے مڈ ٹرم الیکشن رواں سال ہوں،2020 مڈ ٹرم الیکشن کا سال ہوگا۔

عورت مارچ سے متعلق انہوں نےکہا کہ اسلام نے سب سے پہلے عورت کوحقوق دیے،عورت مارچ بالکل ہونا چاہیئے۔

ان کا کہناتھا کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ نعرہ بالکل درست ہے،نعرے کوغلط معنوں میں لیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر