 
                                                                              سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کراچی میں بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو کٹس بدھ کے روز فراہم کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس کی علامات تھیں، 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 