
نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے ستمبر 2019 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈز موثر قرار دے دیے۔
تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر چیئر مین نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے نیا حکم جاری کردیا ہے۔
ترجمان نادراکے مطابق ستمبر 2019 سے ختم ہوجانے والے شناختی کارڈز کی جولائی 2020 سے پہلے تجدید کرانا ضروری نہیں، وہ کارڈز جولائی 2020 تک قابل استعمال ہیں۔
1. All Identity Cards expired or expiring since Sep 2019 will not require renewal till 1st July 2020
2. Also, our respected citizens are requested to consider the use of the online service at https://t.co/MqQTpXbvIp for modification cases pic.twitter.com/qSu4IPv5mZAdvertisement— Usman Y. Mobin (@uym) March 17, 2020
ترجمان نادراکا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کے شناختی کارڈز کی تجدید کے لیے مقررہ مدت تک درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ شناختی کارڈز میں ترامیم کے لیے نادرا کی آن لائن سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین کے احکامات پر ملک میں ریجنل ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News