Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اوگرا نے گیس 16.37 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس 16.37 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں عوام پر گیس کی مد میں کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے اجلاس بارے تفصیلات سے متعلق میڈیا کو آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں عام صارفین کی مشکلات، مسائل اور ان کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت گیس کی قیمتیں بڑھانے کے عمل کو مؤخر، گیس کی قیمتوں میں استحکام کیلئے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیز گراس کٹنگ، کفایت شعاری مہم اور گیس چوری کے حوالہ سے بروقت اور مؤثر اقدمات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  دونوں سوئی گیس کمپنیاں معاشی ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے فوری طور پر عوامی سہولت مراکز قائم کریں۔

بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وفاقی کابینہ کا اصولی اتفاق

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس چوری کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جائیں، کابینہ کی توانائی کیمیٹی اصلاحاتی ایجنڈا ای سی سی میں لائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو ہدایت دی کہ دیہی علاقے کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے صنعتی اور کمرشل سیکٹر میں گیس کا استعمال متبادل دن تجویز کئے جائیں تا کہ ایل این سی اور دیگر گیس کے ذرائع پر منتقل کیا جائے اور عام صارفین کو گیس فراہم کی جائے تا کہ عوام پر کوئی اور بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید  کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے معاشی ریلیف پیکیج پر فوری عملدرآمد کیلئے دونوں کمپنیاں صارفین سہولیات مرکز بنانے کی ہدایات دیں تا کہ معاشی ریلیف پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد یقینی ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر