
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہم سب کو اپنی ماؤں کو سلام کرنے کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں منعقدہ عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج خوش قسمتی سے پاکستان بدل رہا ہے، نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں، پاکستان میں خواتین نے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 مارچ ہی کیوں ہر دن خواتین کو بااختیار بنانے کا دن ہے۔
انھوں نے اس دوران مقبوضہ کشمیر کی خواتین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی بیٹیوں کا ذکر کر کے آج ہمیں دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ہے، انسانی حقوق کے ادارے کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں، بھارتی جارحیت عروج پر ہے، ہمیں دختران کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News