Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندتوا سوچ کو منظر عام پر لانے کی وزیر خارجہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں

Now Reading:

ہندتوا سوچ کو منظر عام پر لانے کی وزیر خارجہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں
ہندتوا

ہندوستان کی ہندتوا سوچ کو منظر عام پر لانے کیلئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بین الاقوامی سطح پر مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کیلئےخطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی تازہ ترین رپورٹ میں ہندوستان کے طرز عمل پر کڑی تنقید اور پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی جبکہ سےاقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تازہ ترین بیان میں کہا کہ کچھ دن پہلےمشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی جانب سےبھی بھارتی پالیسیوں پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا کی آڑمیں بھارت میں مسلمانوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے متعصبانہ قوانین کے بعد اب بھارت سرکار کہہ رہی ہے کہ ہمیں کرونا جہاد سے بھارت کو بچانا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل او آئی سی اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ کو خط

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارت میں کہاجارہا ہےمسلمانوں نےکوروناوائرس پھیلایا، جوبھارت پاکستان پرالزامات لگاتا تھا آج خوداقلیتوں کونشانہ بنارہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کےمسلمان مریضوں سےبھی امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، میں نے اس ساری صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے مثبت اقدام اٹھا رہا ہے پاکستان نے مندروں کی تزئین و آرائش کر رہا ہے دوسری طرف بھارت اپنی ہندتوا سوچ کو پیروی میں بہت آگے جا چکا ہے جبکہ آج صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اب بھی انٹرنیٹ بند ہے لوگوں کورسائی نہیں دی جارہی ، مسلمانوں کی دکانوں سےخریدوفروخت نہیں ہونے دی جارہی جبکہ مسلمان مریض اسپتال جاتاہےتواسےکہاجاتاواپس جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر