 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں وسائل کی کمی ہے، عالمی رہنما ، یو این سیکریٹری جنرل ، معاشی اداروں کے سرابراہان ترقی پذیر ملکوں کو قرض پر ریلیف دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک وڈیوپیغام میں کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا کو وائرس کی روک تھام اور معیشت سےنمٹنا ہے۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک کے مسائل سے بھی نمٹناہے لیکن ہمارے پاس دباو کے شکار ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کرنے کیلیے رقم کی کمی ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امریکا ،جرمنی دیگر ملکوں نے کئی ٹریلین ڈالر کے پیکیج دیےہیں جبکہ پاکستان میں ہم 8ارب ڈالر تک کا پیکیج فراہم کرسکے ہیں۔
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل
عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے وہی مسئلہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی ہے اس لئے عالمی برادری سے کورونا کے غیر معمولی چیلنج پر بات کرنا چاہتاہوں کیونکہ ترقی پذیر ملکوں کو فکر ہے غریب عوام کورونا کے علاوہ بھوک سے نہ مریں۔
وزیراعظم عمرا ن خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلیے بھی وسائل کی کمی ہیں ، امریکا اپنے عوام کیلیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکیج دے رہا ہے جبکہ جاپان ایک ٹریلین ڈالر خرچ کر رہا ہے اور پاکستان 22کروڑ کا ملک اور ہم صرف 8ارب ڈالر خرچ کر پا رہے ہیں۔
PM Imran Khan Addresses to the International Community 12th April 2020 Covid-19 | BOL News
Advertisementوزیر اعظم کا انٹرنیشنل کمیونٹی سے خطاب#BOLNews #PMImranKhan #PTI #COVID_19 #Coronavirus #Pakistan #InternationalCommunity
Gepostet von BOL am Sonntag, 12. April 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 