
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور اشتعال انگیزی پربھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے اور بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ بھارت نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام بھی مسلمانوں پر عائد کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال 919 بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان طبی سامان اور ماہرین کے ساتھ تعاون پر چین کا مشکور ہے۔
عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دنیا کے لیے چیلنج بن چکا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، پورے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مناسب رویہ نہیں، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر تشدد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News