پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایس اے آر ایس ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ الحمدللہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل دے دیا تھا، وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ 24 گھنٹوں کےدوران آنا تھا۔
یاد رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیونکہ انہوں نے چند روز قبل ہی فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
