Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، کورونا ٹائیگر فورس پر مشاورت

Now Reading:

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، کورونا ٹائیگر فورس پر مشاورت
ٹائیگر فورس

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت کی گئی ۔

اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کی، جس پر وزیراعظم نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا جبکہ فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کا پورٹل کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ سے لنک کر دیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی، رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے جبکہ انجینئرز, اساتذہ,وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابسطہ افراد بھی فورس میں شامل ہے۔

کورونا ٹائیگر فورس گھروں پر کھانا مہیا کرے گی، وزیراعظم 

Advertisement

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا اور ڈاکڑز, سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار  نے مزید کہا کہ پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے جبکہ سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار پختون خواہ سے 1۔ لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ اور اسلام آباد سے 10 ہزار بلوچستان سے 9 ہزار آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بن گئے۔

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے اعداد و شمار سے مسلسل آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ قابل تعریف ہے, یقین تھا نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر