
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں، جس پر انہیں انعام بھی ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں۔
عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔"ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں"
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 21, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرڈیننس سے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشان دہی کرنے سے عوام ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں گے، ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اور غریبوں کی دعائیں بھی لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News