
پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جس کے دوران صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے وہ ایک گھنٹے اضافے کے ساتھ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
سحری کے وقت صرف دودھ، دہی کی دکانیں، بیکری اور کریانہ اسٹور کھلیں گے تاہم ریسٹورنٹ مکمل بند رہیں گے، ابھی پبلک ٹرانسپورٹ، حجام اور بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News