Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس کیش پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے

Now Reading:

احساس کیش پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے
mehmood

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیےاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں احساس کفالت سینٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں قائم قرنطینہ بھی پاکستان کا سب سے بڑا مرکز تھا اور ملتان قرنطینہ مرکز میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے افراد کی میزبانی کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت امداد کا شفاف نظام اپنایا گیا ہے جبکہ ملتان میں متاثرین میں اب تک ایک ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے احساس کفالت سینٹر میں امدادی رقم کی ترسیل کے طریقہ کار کو چیک کیا اور متاثرین سے گفتگو کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر