Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کورونا ایمرجنسی صورتحال کےلئے ہلپ لائن کا افتتاح

Now Reading:

سندھ میں کورونا ایمرجنسی صورتحال کےلئے ہلپ لائن کا افتتاح
سندھ کابینہ کے ارکان

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ اور قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہلپ لائن 1093 کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اس ہلپ لائن کو لانچ کرنے کا بنیادی مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ یا ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کی ممد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سروس سندھ  کے محکمہ بلدیات کی جانب سے لانچ کی گئی ہے اور سروس محکمہ بلدیات نے یونیسیف، این یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی۔

پاکستان میں آج کورونا سے مزید 18 اموات ، تعداد 266 ہوگئی

وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کوصوبے کے عوام کے لیے صلاح مشورے اور نفسیاتی سماجی تعاون کی خدمات کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ صدمے اور افسردگی کا شکار ہیں۔ تنہائی سے دوچار مریض ، قرنطینہ میں موجود افراد اور وہ افراد جو لاک ڈاؤن کے دوران افسردگی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ متاثرہ بچوں ، خواتین اور مردوں کی بنیادی طور پر آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مشاورت کی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ حکمہ بلدیات نے محکمہ صحت ، یونیسف اور یو این ڈی پی کے تعاون سے اس سروس کا آغاز کیا ہے،لانچنگ تقریب میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ ، وزیر توانائی امتیاز شیخ ،وزیرتعلیم سعید غنی ، مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب ، سکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ اور دیگرنے شرکت کی۔

یاد رہے کہ سندھ میں کورونا سے 3 اور بلوچستان میں بھی کورونا سے 1، خیبرپختونخوا میں کرونا سے 4 جبکہ پنجاب میں کرونا سے 10 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 78 ، بلوچستان میں 11 ، خیبرپختونخوا میں 93 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 78 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر