
کروناوائرس کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے ایرپورٹس سے بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت ہوابازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے ایرپورٹس سے بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے۔
ترجمان وزارت ہوابازی نے یہ بھی کہا کہ خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن کو 2 ہفتوں کے لئے بند کردیا ہے۔
کورونا وائرس ، پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے 5 اپریل تک پاکستان آنے والی تمام ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ فیصلے پر اطلاق آج رات 8بجے سے شروع ہوگا۔
عبدالستار کھوکھر کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ سفارتکار اور اسپیشل کارگو ایئرکرافٹس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News