Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا پاکستان سمیت دنیا کیلئے امتحان ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کرونا پاکستان سمیت دنیا کیلئے امتحان ہے، وزیراعظم
عید الفطر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا پاکستان سمیت دنیا کیلئے امتحان ہے، قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا اور میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ میں نے میڈیا کا عروج اور زوال دیکھا جبکہ اینکرز کی ریٹنگ بڑھتی اور کم ہوتی بھی دیکھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزت اور ذلت سب اللہ کی طرف سے ہے، کوئی اگر یہ سمجھے کہ وہ دوسرے کو زلت دے گا تو وہ غلطی پر ہوگااور اگر انسانوں کے ہاتھ میں عزت اور زلت ہوتی توسارے پیسے والے ہی عزت دار کہلاتے۔

عمران خان نے ی۹ہ بھی کہا کہ اللہ حق کے ساتھ ہے، سچ کو زیادہ دیردبایا اور چھپایا نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر کے جلسے میں  لوگوں کو بہت ریٹنگ ملیجبکہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے سوشل میڈیا کو اپنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کرونا کب تک رہے ، ہمیں لاک داون کے ساتھ کاروبار نہیں بند  کرنے چایئے تھے، تعمیرات کھل رہی ہیں اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک داون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، بھارت ، بنگلہ دیش اور افریقا جیسے ممالک بھی اس مشکل سے دوچار ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کرے گے۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ جس علاقے میں کرونا وائرس موجود ہو صرف اس کو لاک داون کیا جائے گا باقی علاقوں میں کاروبار چلتا رہے گا۔

 وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زر مبادلہ گر گیا، ٹیکس گر گیا، کاروبار بند ہو گئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہمیں صرف غیر ملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی رائٹ ملی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمزور طبقہ بہت مشکل میں ہے، جو دیہاڑی دار طبقہ ہے اس کا ریکارڈ نہیں ہے وہ گھر بیٹھا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا جبکہ جنہوں نے کرپشن سے پیسہ بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر