Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں رہنے والے کرایہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سندھ میں رہنے والے کرایہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری

Synopsis

Sindh Government Drafted Corona Virus Emergency Relief Ordinance

Sindh Government Drafted Corona Virus Emergency Relief Ordinance

Sindh Government Drafted Corona Virus Emergency Relief Ordinance

سندھ میں کرونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا ڈرافت بنالیا گیا ہے جس کے تحت سندھ میں رہنے والے کرایہ داروں کو رعایت دینے کے ساتھ ساتھ پانی، بجلی اور گیس کے بلز معاف کیے گئے ہیں۔

محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا یہ ڈرافت گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔

سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 1 اپریل سے پورے سندھ میں لاگو ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت کرونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی، معاشی اور کاروباری ریلیف بھی دیا جائے گا۔

ڈرافٹ میں کرایہ داروں کےلیے بڑا پیکج رکھا گیا ہے جس کے مطابق 50 ہزار روپے سے کم کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک کرایہ ہونے کی صورت 50 فیصد اور ایک لاکھ سے زائد کرایہ ہونے کی صورت مکمل ادا کیا جائے گا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق ڈرافت میں ایک سے 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف کیا جائے گا جبکہ 261 سے 350 یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ڈرافت میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ 155 یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائیں گے جبکہ 200 یونٹ تک گیس کے بل پر 25 فیصد معاف ہوگا، 300 یونٹس کے گیس بل پر 50 فیصد رعایت ہوگی اور 300 یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرنا ہوگا۔

کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سزا کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت ریلیف نہ دینے پر موقع پر سزا ہوگی اور آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں تقریباً 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر