Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا عہد پورا کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

عمران خان نے پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا عہد پورا کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان
عمران خان

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا وعدہ کیاتھا اسے پورا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کئے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اور بایئس کروڑ عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں عوام کی امانت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں اور ہم نے متحد قوم بن کر اس وبا کا سامنا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے وائرس کو ملک سے ہمیشہ کے لئے ختم کرنے اور اداروں کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہیں، جس کے لئے وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے کاوعدہ کر رکھا ہے۔

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

Advertisement

اپوزیشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کے اس اقدام پر انہیں کریڈٹ دیں کیونکہ ایسے جراتمندانہ فیصلوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم اور چینی کی تحقیقاتی رپورٹ حتمی رپورٹ منظر عام آنے کے بعد وزیراعظم ایکشن لینگے کیونکہ پالیسیوں کا مرکز کسی فرد واحد تک نہیں ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ 25اپریل کو انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے لیکن اس میں بھی اپوزیشن سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے انکوایرئ رپورٹ اس طرح پبلک کی ہے کینکہ عوامی حقوق کے درمیان کوئی کھڑا ہوگا تو اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کی وفاقی تبدیلیوں کا مقصد حکمرانی کو بہتر بنانا ہے، وزیراعظم نے کسی شخص کی ذات یا سیاسی وفاداری پر فوکس نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر