Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11100 سے تجاوز

Now Reading:

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11100 سے تجاوز
1430 افراد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 658 افراد  میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 11145 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 658 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 298 ، بلوچستان میں 71 ، آزاد کشمیر میں 4 ، پنجاب میں 177 ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 10، 10جبکہ خیبرپختونخوا میں 88 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 3671 ، بلوچستان میں 607 ، خیبرپختونخوا میں 1541 ،اسلام آباد میں 204 ، گلگت بلتستان میں 300 ، پنجاب میں 4767 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 298 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3671 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 4 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں ایک ہی دن میں 1002افراد میں وائرس کی تشخیص

دوسری جانب بلوچستان میں 71 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 607 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 88 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1541 ہوگئی ہے ۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 4767 ہو گئی۔

دریں اثناء آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید10 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 300 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 10 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 204 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر