
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے متعدد رہنما ؤں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما جمال صدیقی ، راجہ اظہر اور دیگر نے فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
رہنما پی ٹی آئی جمال صدیقی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راجہ اظہر ،میں اور دیگر کورونا ٹیسٹ کے لیے انڈس اسپتال جارہے ہیں۔
جمال صدیقی نے مزید کہا کہ گورنر سندھ سے متعدد رہنما ملے تھے سب کے ٹیسٹ کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News