شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ کرونا وائرس بڑھا تو ٹرینیں اسپتال کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رمضان شروع ہونے پر فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائےگا، ہم نے بہت سوچ کر فیصلہ کیا ہے۔
important Video message pic.twitter.com/UuBELAKoqn
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) April 13, 2020
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بات کر کے فیصلہ کریں گے کہ 25 اپریل کو ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں، تاہم فریٹ ٹرینیں چلیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ کرونا وائرس بڑھا تو ٹرینیں اسپتال کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
